کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر میں گیس غائب ہو گئی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں سردی کی امد کے ساتھ ہی گیس مکمل طور پر غائب ہو گئی ہے گیس انتظامیہ نے موسم سرما میں کوئی انتظامات نہیں کیے اور نہ ہی گیس کے پریشر میں اضافہ کیا ہے جس کے باعث کوئٹہ شہر کے مختلف علاقے جن میں سریاب روڈ ارباب کرم خان روڈ بروری روڈ جوائنٹ روڈ منو جان روڈ شہباز ٹان ڈبل روڈ سرکی روڈ پشتون اباد کانسی روڈ میکانکی کی روڈ میں گیس کے پریشر میں شدید کمی کے باعث گیس نہ ہونے کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں 24 گھنٹے میں صرف تین گھنٹے گیس کے پریشر میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ باقی 21 گھنٹے کیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے کوئٹہ شہر میں بزرگوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گیس انتظامیہ کی جانب سے گیس کی کمی کی اصل وجہ گیس پریشر نہ بڑھانے کی وجہ ہے کوئٹہ شہر کے شہریوں نے فری سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہذا گیس پریشر میں اضافہ کیا جائے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی…
لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت…
جہلم (قدرت روزنامہ) ٹھل کےعلاقے گڑھی حسن میں نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نےعظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔…