سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کیخلاف درخواست اعتراضات کیساتھ خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست پر رجسڑار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔مولوی اقبال حیدر نے کہا کہ میری جانب سے درخواست بروقت دائر کی گئی تھی، اب نظر ثانی کیس زیر التوا ہے، چاہتا ہوں کہ کسی مقدمے میں اس معاملے کو دیکھا جائے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے نے کہا کہ آپ ہم سے غیر آئینی کام کیوں کروانا چاہتے ہیں،امیدواران کی مرضی ہے سیاسی جماعت میں شامل ہوں یا نہ ہوں۔سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ مولوی اقبال صاحب آپ پھر اسی طرف جا رہے ہیں جس وجہ سے پابندی لگی تھی۔عدالت نے درخواست پر رجسڑار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

آئینی بینچ نے سائلین کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ ملنے سے متعلق درخواست بھی خارج کر دی۔ دوران سماعت، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 90 فیصد سائلین کو سپریم کورٹ تک رسائی ہی نہیں ملتی۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کو براہ راست سن رہے ہیں اس سے زیادہ کیا رسائی چاہیے، آپ تو اپنے ہی ادارے کو برباد کر رہے ہیں، کوئی کہتا ہے ہماری عدلیہ کا نمبر 120 ہے اور کوئی کہتا ہے ہماری عدلیہ کا نمبر 150 ہے، پتہ نہیں یہ نمبر کہاں سے آتے ہیں۔

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی…

20 mins ago

’غیرآئینی کام کیوں چاہتے ہیں؟‘ سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی…

39 mins ago

عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج

لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا…

55 mins ago

’’سر معافی تلافی کردیں‘‘ فواد چوہدری کی توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں استدعا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی…

1 hour ago

اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں؛ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت…

1 hour ago

شوہر ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا تو آگے سے کیا ہوا؟ افسوسناک انکشاف

جہلم (قدرت روزنامہ) ٹھل کےعلاقے گڑھی حسن میں نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے…

1 hour ago