انہوںنے کہا کہ پارٹی کو گراس روٹ لیول تک منظم کرنے کی پراگرس لی جائے گی . پی ڈی ایم کی قیادت کے فیصلے کی روح سے اس نا اہل اور نالائق ٹولے کی جعلی حکومت نے عوام کا جینا مشکل کیا ہے . (ن) لیگ دوسری جماعتوں سے مل کر پنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں احتجاج کر رہے ہیں . جمعہ کو بعد نماز جمعہ پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے،قوم کو ان حکمرانوں سے نجات دلائیں گے،نااہل حکمرانوںنے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ،شیخ رشید کی بھی اینٹ سے اینٹ بجائیں گے ،اس کو اپنی اوقات میں رہ کر بات کرنی چاہیے . انہوںنے کہاکہ ہم تاجروں، نابینا افراد اور لبیک کے احتجاج میں شامل ہوں گیجو لوگ اکیلے اکیلے احتجاج کر رہے ہیں ان سب کے ساتھ رابطہ کر کے منظم احتجاج کریں گے . انہوںنے کہاکہ ملک میں حکمران کون ہو فیصلہ قوم کو کرنا ہو گا،ہم کسی کے پیچھے نہ چھپیں گے نہ چھپائیں گے . نابینا افراد کی بھی بڑی ویلیو ہے ،ہم نے ان کے مطالبات پورے کئے لیکن تحریک انصاف نے کچھ نہیں کیا،ہم کسی نام کے ساتھ نہیں کھڑے . انہوںنے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ ملک کا وقار ہے ،وہ ملک کے اندر اور باہر ملک کی سکیورٹی کے ذمہ دار ہیں ،ایک عمل پر آپ اگر اختلاف رکھتے ہیں اس پر بات کر سکتے ہیںلیکن فوج کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے ،اداروں کے پرائیڈ کو ختم نہیں کرنا چاہیے ،پولیس کو زیرو کر دیا گیا ہے . انہوںنے کہاکہ توشہ خانہ میں جمع ہونے والے تحائف قیمت ادا کر کے لیے جاتے ہیں ،ہم نے چیزیں قیمت ادا کر کے حاصل کی تھی ،انہوں نے دو نمبری میں مہارت حاصل کی ہے ،انہوں نے اپنی جیب سے کبھی خرچ نہیں کیا،انہوں نے کسی کے نام پر گفٹ لے کر خود حاصل کیا ہے ،ہم کہتے ہیں کہ جو گفٹ لیا ہے اس کی تفصیل بتائیں . انہوںنے کہاجنتر منتر پر میرا کوئی یقین نہیں ہے لیکن حروف پر نام رکھنا بھی مناسب نہیں ہے . مہنگائی کی ذمہ داری ان کو لینی چاہیے . پیپلز پارٹی پندرہ ووٹ کا انتظام کر کے بتائے باقی کا بندوست ہم کر لیں گی . .
لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کرمہنگائی اور اس حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے اور نااہل حکمرانوں سے قوم کو نجات دلائیں گے ،ملک میں حکمران کون ہو فیصلہ قوم کو کرنا ہو گا،ہم کسی کے پیچھے نہ چھپیں گے نہ چھپائیں گے،پیپلز پارٹی پندرہ ووٹ کا انتظام کر کے بتائے باقی کا بندوست ہم کر لیں گے،اداروں کے پرائیڈ کو ختم نہیں کرنا چاہیے ،پولیس کو زیرو کر دیا گیا ہے،توشہ خانہ میں جمع ہونے والے تحائف قیمت ادا کر کے لیے جاتے ہیں ،ہم نے چیزیں قیمت ادا کر کے حاصل کی تھی لیکن انہوںنے تودو نمبری میں مہارت حاصل کی ہے یہ تو تحائف کی تفصیلات بھی نہیںبتاتے ،پیپلز پارٹی پندرہ ووٹ کا انتظام کر کے بتائے باقی کا بندوست ہم کر لیں گے .
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .
متعلقہ خبریں