وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے احتجاج کیلئے اراکان اسمبلی کو فی کس کتنے پیسے دیئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی جانب سے ممبران اسمبلی میں پیسے تقسیم کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے پی ٹی آئی ذرائع سے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے پارٹی ایم پی اے کو 3 لاکھ اور ایم این اے کو 2 لاکھ روپے دیےگئے، بعض ممبران سمبلی نے پیسے لینے سے گریز بھی کیا۔ذرائع کے مطابق عاطف خان، جنید اکبر اور شکیل خان کو پیسے نہیں دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی تنظیموں کے عہدیداروں کو بھی 2، 2 لاکھ روپے دیےگئے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پیسے سفری اخراجات کی مد میں دیےگئے ہیں۔

اس حوالے سے مرکزی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نےگفتگو میں کہا کہ علی امین سمیت سب احتجاج کے اخراجات کے لیے پیسے خرچ کر رہے ہیں۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اپنے حلقے میں بھی اعلان کیا ہے جس کو احتجاج کے لیے جو چاہیے مجھےکہے۔

Recent Posts

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 جوان شہید، 6 خوارج ہلاک

بنوں(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں خوارج کی سیکیورٹی فورسز کی…

3 mins ago

پی ٹی آئی کی حکومت میں توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائی جاتی تھیں، جج اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان…

12 mins ago

متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی…

41 mins ago

’غیرآئینی کام کیوں چاہتے ہیں؟‘ سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی…

1 hour ago

عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج

لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا…

1 hour ago

’’سر معافی تلافی کردیں‘‘ فواد چوہدری کی توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں استدعا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی…

1 hour ago