اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے شوگر ملز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کیمروں کے ذریعے شوگر ملوں کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس چوری، ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر، ایف آئی اے اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلئے مشترکہ کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے، شوگر ملوں اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے،ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کیمروں کے ذریعے شوگر ملوں کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائے گی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ،مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح اقدامات کیے جائیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی…
لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت…