پی ٹی آئی احتجاج ، وفاقی پولیس اہلکاروں و افسران کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے پیش نظر وفاقی پولیس اہلکاروں و افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چھٹی پر گئے اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے، تمام ایس ایچ اوز کو نفری فراہمی کی لسٹیں بھی مرتب کر لی گئیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی اور دیگر صوبوں کی نفری بھی 21 نومبر کو اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 24 نومبرکو احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر انداز سے ہینڈل کرنے کے لیے اسلام آباد میں رینجرز اور اضافی ایف سی تعینات کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور ایف سی کے 9 ہزار اہلکاروں کی خدمات طلب کر لیں۔ اسلا آباد پولیس نے پاک رینجرز کے 5 ہزار اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے خط لکھ کر رینجرز اور اضافی ایف سی کی تعیناتی کی سفارش کی۔

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی…

25 mins ago

’غیرآئینی کام کیوں چاہتے ہیں؟‘ سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی…

44 mins ago

عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج

لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا…

60 mins ago

’’سر معافی تلافی کردیں‘‘ فواد چوہدری کی توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں استدعا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی…

1 hour ago

اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں؛ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت…

1 hour ago

شوہر ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا تو آگے سے کیا ہوا؟ افسوسناک انکشاف

جہلم (قدرت روزنامہ) ٹھل کےعلاقے گڑھی حسن میں نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے…

1 hour ago