اگر آپ اپنی زندگی میں 11 سال اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک عادت اپنا لیں

کنبرا (قدرت روزنامہ) موجودہ عہد کی مصروفیات میں جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مگر جسمانی طور پر کچھ وقت تک سرگرم رہنے سے زندگی کی مدت میں کم از کم 5 سال کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

گریفتھ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر کے افراد اگر چہل قدمی کو عادت بنالیں تو ان کی اوسط عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔اس تحقیق میں 40 سال یا اس سے زائد عمر کے 36 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

ان افراد کی جسمانی سرگرمیوں کا ڈیٹا 2003 سے 2006 کے درمیان ہونے والے ایک سروے کے دوران اکٹھا کیا گیا تھا۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے سے زندگی کی مدت میں کس حد تک کمی یا اضافہ ہوا۔

محققین نے معتدل سے سخت ورزشوں کی تمام اقسام کے دورانیے کو چہل قدمی کرنے کے دورانیے میں تبدیل کیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ اگر درمیانی عمر کا کوئی فرد کچھ وقت تک چہل قدمی کرے تو اس کی اوسط عمر میں 5.3 سال کا اضافہ ہو جاتا ہے۔

اسی طرح بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد جسمانی طور پر بہت زیادہ متحرک ہو جائیں تو اوسط عمر میں 11 سال تک کا اضافہ ہو جاتا ہے۔

متعدد تحقیقی رپورٹس میں جسمانی سرگرمیوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔اس نئی تحقیق پر کام بھی 2019 کی ایک تحقیق سے متاثر ہوکر کیا گیا تھا جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ جسمانی طور پر زیادہ سرگرم رہنے والے افراد میں قبل از وقت موت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

نئی تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ جسمانی سرگرمیوں اور قبل از وقت موت کے درمیان تعلق بہت زیادہ ٹھوس ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ 49 منٹ تک چہل قدمی کرنے سے اوسط عمر میں 5 سال کا اضافہ ہوتا ہے، اسی طرح 111 منٹ تک چہل قدمی سے اس مدت میں 11 سال تک اضافہ ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ہوئے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کی حکومت میں توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائی جاتی تھیں، جج اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان…

58 seconds ago

متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی…

30 mins ago

’غیرآئینی کام کیوں چاہتے ہیں؟‘ سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی…

50 mins ago

عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج

لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا…

1 hour ago

’’سر معافی تلافی کردیں‘‘ فواد چوہدری کی توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں استدعا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی…

1 hour ago

اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں؛ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت…

1 hour ago