اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پرایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ جب بیوی کو فائدہ ملا تو شوہر کا بھی فائدہ ہوا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں، ہم پتہ نہیں کس دنیا میں ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت میں وقفہ کر دیاگیا۔دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ جب بیوی کو فائدہ ملا تو شوہر کا بھی فائدہ ہوا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں، ہم پتہ نہیں کس دنیا میں ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیاکہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے فائدہ ہوا؟ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ تحفےکی کم قیمت لگوا کر ریاست کو نقصان پہنچایا گیا،بانی پی ٹی آئی اور ان کی بیوی نےفائدہ اٹھایا، بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کرایا گیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہےکہ ہمارے مطالبات پورے نہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ علی امین گنڈا پور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی صارفین ایک وائرل ٹرینڈ میں اپنی مزاحیہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کے…
لاہور(قدرت روزنامہ)عبوری ہیڈکوچ وائٹ بال کرکٹ ٹیم عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی…