اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے پیش کر دی۔ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے قریب آ گئیں۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی پیشکش کی جسے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے قبول کر لیا اور دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی قیادت کا رابطہ کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔
جیو ٹی وی کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق رانا ثناء اللہ کی پیشکش قبول ہے،اب ان سے انفرادی طور پر رابطہ کرکے کہوں گا کہ اپنی قیادت کا ہماری قیادت رابطہ کروائیں۔
انہوں نے رانا ثناء کی پیشکش کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چاہیں تو مطلوبہ نمبر سے کہیں زیادہ حاصل کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن بعدازاں یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلز پارٹی کی آفر مسترد کیے جانے کے بعد ن لیگ اور پی پی میں دوریاں بڑھ گئیں تھیں ۔
پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر یہ شرط رکھی تھی کہ اگر پی ڈی ایم حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاتی ہے، تو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا گیا جائے گا، لیکن ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پیپلز پارٹی کی یہ آفر مسترد کر دی تھی۔ مریم نواز کی جانب سے پیپلز پارٹی کی آفر مسترد کیے جانے کے بعد پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…