لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت استدعا خارج کر دی ۔
دورانِ سماعت محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہے۔ وفاق حکومت کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد پولیس نے 62 کیسز درج کر رکھے ہیں۔
عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت فراہم کی جائے۔
جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیئے کہ میرا نقطہ نظر یہ نہیں ہے، میں ضمانت نہیں دے سکتا۔ میرے نزدیک ملزم کا ضمانت قبل از گرفتاری میں عدالت کے روبرو پیش ہونا ضروری ہے۔ اگر مقدمات چھپائے گئے ہوئے تو متعلقہ ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔بعد ازاں عدالت نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس…
کراچی ( قدرت روزنامہ )سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہےکہ ہمارے مطالبات پورے نہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ علی امین گنڈا پور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی صارفین ایک وائرل ٹرینڈ میں اپنی مزاحیہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے…