لاہور(قدرت روزنامہ) گذشتہ ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے گھی کی قیمت میں 109 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے اس خبر کو جعلی قرار دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گھی کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی نہیں کرتی۔ گھی خوردنی تیل سے بنتا ہے جو بیرون ملک سے خریدا جاتا ہے اور عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے یا کمی سے گھی کی قیمت ذیادہ یا کم ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے خوردنی تیل پر امپورٹ ڈیوٹی بھی انتہائی کم کر دی ہے ۔
۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے ایک بار پھر عوام دشمن فیصلہ کر لیا۔
یوٹیلٹی سٹور پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا۔
یوٹیلٹی سٹورز پر ملنے والے گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10لیٹر کین میں 1090 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈالڈا گھی کا 10 لیٹر کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھا کر 3360 روپے مقرر کی گئی۔یوٹیلٹی سٹورز پر 5 لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کا اضافہ کیا گیا جب کہ من پسند کوکنگ آئل کی قیمت 465 روپے تک بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد من پسند 5 لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بجلی کی قیمت میں ایک ر وپے 68پیسے اضافہ کی منظوری دیدی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ،بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی ،نیپرا نے گزشتہ مالی سال کے نقصانات پورا کرنے کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی تھی ،نیپرا نے گردشی قرض کے خاتمے کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت دی تھی ،صارفین سے یہ وصولی ایک سال کیلئے کی جائے گی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…