190 ملین پاؤنڈز کیس؛ بشریٰ بی بی پیش ہوئیں نہ ملزمان نے جوابات جمع کرائے، سماعت ملتوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)190 ملین پاؤنڈز کیس میں ملزمان نے عدالت میں جوابات جمع نہیں کرائے اور نہ ہی بشریٰ بی بی پیش ہوئیں۔ عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عادلت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ قبل ازیں عدالت نے ملزمان کو آج 342 کے سوال ناموں پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کررکھی تھی۔

ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے تحت جاری سوال ناموں کے جواب داخل نہیں کرائے اور نہ ہی ملزمہ بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش ہوئیں۔ ان کی جانب سے طبی بنیاد پر حاضری سے ایک روزہ استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی۔

دوران سماعت نیب کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے استثنا کے باوجود تاحال اپنا پلیڈر مقرر نہیں کیا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے جمعہ 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

سب کو 5 نمبر اضافی ملیں گے، میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے گریس اور پاسنگ مارکس میں اضافہ، تفصیلات جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گریس…

11 mins ago

آج بدھ 20 نومبر 2024 کو سعودی ریال اور پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)بدھ کے روز سعودی ریال پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا، خریداری…

38 mins ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے…

1 hour ago

امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں 20 نومبر کا ریٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں تبادلہ…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف…

1 hour ago

الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس…

2 hours ago