آج پی ٹی آئی کے مطالبات پورے کریں گے تو کل دہشتگردوں کے کرنے پڑیں گے: احسن اقبال

کراچی ( قدرت روزنامہ )سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کے مطالبات پورے کریں گے تو کل دہشت گردوں کے کرنے پڑیں گے علی امین گنڈا پور مشکل پوزیشن میں ہیں اور دو کشتیوں کے سوار ہیں۔امید ہے علی امین گنڈا پور اپیکس کمیٹی کا ماحول اپنی پارٹی تک پہنچائیں گے۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں کسی کو کسی سیاسی بات کا کوئی سیاسی جواب نہیں ملا۔ اپیکس کمیٹی کا دو ٹوک پیغام تھا کہ سیاسی اور معاشی بحالی کے حوالے سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔فورم پر ایسی گفتگو نہیں ہوئی کہ کوئی ایک صوبہ دوسرے صوبے پر کوئی باغیانہ کارروائی کرے۔بانی پی ٹی آئی کی این آر او حاصل کرنے کے لیے بے تابی سمجھ آتی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا ظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں رکن کور کمیٹی پی ٹی آئی شعیب شاہین نے بھی شرکت کی ۔

سینئر رہنما مسلم لیگ (ن )اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ایک سیکیورٹی کا فورم ہے اس کی اندرونی کارروائی ایک امانت ہے۔پوری کمیٹی نے اتفاق رائے سے اس با ت کو سپورٹ کیاکہ پاکستان کو جو اس وقت دہشت گردی کا چیلنج ہے اس کے لیے ملک کے اندر استحکام کی ضرورت ہے۔ملک کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مل کردہشت گردی کا قلع قمع کریں گی۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ اپیکس کمیٹی کے تحت ضلعوں کی سطح تک کوآرڈینیشن کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔جو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو مربوط طریقے سے آگے لے کر چلیں گی ۔ اپیکس کمیٹی میں کسی سیاسی بات کا کوئی سیاسی جواب نہیں ملے گا۔اس میٹنگ کا موضوع سیاسی نہیں تھایقیناً کوئی ایسا حوصلہ افزاءجواب کسی کو نہیں مل سکتا تھاجو اس موقع پر کوئی بھی سیاسی بات کرے۔دو ٹوک انداز میں سب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔جب ملک معاشی بحالی کی طرف جارہا ہے تو لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور جہاں پی ٹی آئی رہنما ہیں وہیں ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں۔علی امین گنڈا پور مشکل پوزیشن میں ہیں اور دو کشتیوں کے سوار ہیں۔امید ہے علی امین گنڈا پور ایپکس کمیٹی کا ماحول اپنی پارٹی تک پہنچائیں گے۔بانی پی ٹی آئی کی این آر او حاصل کرنے کے لئے بے تابی سمجھ آتی ہے۔بانی پی ٹی آئی کو فیض حمید سے متعلق خوف ہے تو یہ فطری بات ہے۔ان کی باقی پارٹی سمجھتی ہے کہ اس وقت ملک کے کیا حالات ہیں۔بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کے خلاف بغاوت کا مرکزی کردار تھے۔آج پی ٹی آئی کے مطالبات پورے کریں گے تو کل دہشت گردوں کے کرنے پڑیں گے۔

Recent Posts

سب کو 5 نمبر اضافی ملیں گے، میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے گریس اور پاسنگ مارکس میں اضافہ، تفصیلات جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گریس…

5 mins ago

آج بدھ 20 نومبر 2024 کو سعودی ریال اور پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)بدھ کے روز سعودی ریال پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا، خریداری…

31 mins ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے…

59 mins ago

امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں 20 نومبر کا ریٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں تبادلہ…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف…

1 hour ago

الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس…

2 hours ago