بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

میرے نزدیک ملزم کا ضمانت قبل از گرفتاری میں عدالت کے روبرو پیش ہونا ضروری ہے، جسٹس فاروق حیدر


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف درج تمام مقدمات میں عبوری ضمانت دینے کی استدعا مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی جو عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر کی گئی تھی جبکہ درخواست میں تمام مقدمات میں عبوری ضمانت دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔
محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا جبکہ وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ انکے خلاف اسلام آباد پولیس نے 62 کیسز درج کر رکھے ہیں اور وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ صوبے کی حدود میں 54 مقدمات درج ہیں۔
مقدمات کی تفصیل سامنے آنے پر وکیل درخواستگزار نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت فراہم کی جائے تاہم عدالت نے استدعا مسترد کر دی۔
جسٹس فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ میرا نقطہ نظر یہ نہیں ہے، میرے نزدیک ملزم کا ضمانت قبل از گرفتاری میں عدالت کے روبرو پیش ہونا ضروری ہے۔
بعدازاں، عدالت نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

Recent Posts

تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،مذاکرات کیلئےکل تک کاوقت ہے:عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر…

14 mins ago

بے حیائی کی سب حدیں پار، ٹک ٹاکر مشارانا کی بھی ویڈیو لیک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر خواتین کی نازیبا ویڈیوز لیک…

38 mins ago

سب کو 5 نمبر اضافی ملیں گے، میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے گریس اور پاسنگ مارکس میں اضافہ، تفصیلات جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گریس…

57 mins ago

آج بدھ 20 نومبر 2024 کو سعودی ریال اور پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)بدھ کے روز سعودی ریال پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا، خریداری…

1 hour ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے…

2 hours ago

امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں 20 نومبر کا ریٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں تبادلہ…

2 hours ago