اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ممکنہ قیمت 15 کروڑ بھارتی روپے لگادی۔
ایونٹ کے پہلے ایڈیشن کے علاوہ پاکستانی کرکٹرز نے ابتک دوبارہ کسی سیزن میں آئی پی ایل نہیں کھیلی، سال 2008 میں پاکستانی کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ میں شریک ہوئے تھے۔
شاہد آفریدی، سہیل تنویر، سلمان بٹ، شعیب اختر، مصباح الحق سمیت کئی اسٹار ایونٹ کے پہلے ایڈیشن میں شریک ہوئے تھے، اس کے بعد ممبئی حملوں کا جواز بناکر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستانی پلئیرز پر پابندی عائد کردی۔
ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اے آئی پروگرام میں جب پاکستانی کرکٹرز کی موجودہ قدر کے لحاظ سے آئی پی ایل معاوضے کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سب سے زیادہ 15 کروڑ بھارتی روپے (یعنی پاکستانی 50 کروڑ) لگائی ہے۔
بابراعظم کیلئے 12 کروڑ، محمد رضوان اور حارث رؤف کیلئے 10 10 کروڑ، شاداب خان 8 کروڑ، فخر زمان 6 کروڑ اور امام الحق کو 3 کروڑ بھارتی روپے کا حقدار قرار دیا گیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں کی غیر ضروری بندش کے حوالے سے اہم…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں سے متعلق…
کراچی(قدرت روزنامہ)سال 2025 میں بجٹ کا 40فیصد حصہ سود کی مد میں ادائیگیوں میں جانے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے موجودہ سیاسی صورتحال پر…