فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں؛ جسٹس عائشہ کو آئینی بینچ سے الگ کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی تین رکنی آئینی کمیٹی نے 9 مئی واقعات کے ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے لیے جسٹس عائشہ ملک کو سات رکنی آئینی بینچ سے علیحدہ کر دیا۔

جسٹس امین الدین خان کی زیر صدارت آئینی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر نے شرکت کی۔ تین رکنی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے منٹس جاری کر دیے گئے۔

اجلاس میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل بارے کیس مقرر کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی میٹنگ منٹس کے مطابق جسٹس عائشہ ملک 9 مئی ملٹری کورٹس کیس سن چکی ہیں، فیصلے کے خلاف اپیل سات رکنی انٹرا کورٹ اپیل زیر التوا ہے جس پر سات رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا، ملٹری کورٹس سے متعلق معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بجھوایا جاتا ہے، جوڈیشل کمیشن ساتویں ممبر کی نامزدگی کریں۔

اجلاس میں آئینی مقدمات کے لیے علیحدہ برانچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آئینی مقدمات کی درجہ بندی کرکے سبز ٹیگنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 186 اے کے ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں مقدمات کی منتقلی کا اختیار سپریم کورٹ کو حاصل ہے، آئینی بینچ کے ججز کے سامنے روزانہ پانچ چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بڑھتے کام سے نمٹنے کے لیے نامزد آئینی ججز نے سول جج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں آئینی بینچ کے طریقہ اور قواعد و ضوابط سے متعلق رجسٹرار کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کے مشورے سے رجسٹرار سپریم کورٹ قواعد و ضوابط طے کریں گے۔

آئینی بینچ کمیٹی نے کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے سول جج کی معاونت مانگ لی ہے، رولز فائنل ہونے تک جلد سماعت کی تمام درخواستیں آئینی بینچ کمیٹی کو پیش کی جائیں گی۔ سپریم کورٹ ٹھوس آئینی اور قانونی سوالات ہونے پر مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوا سکتی ہے، ججز کمیٹی کو آئینی بنچ کے لیے سپریم کورٹ میں الگ برانچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

دہشتگرد ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے، وزیر اعلیٰ مریم نوازکی بنوں میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بنوں مالی خیل میں خوارج کے…

50 seconds ago

خیبرپختونخوا میں کارکردگی کو دیکھا جاتا تو پی ٹی آئی کو ووٹ نہ ملتا، شیر افضل مروت

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے…

3 mins ago

200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے…

26 mins ago

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات قومی یکجہتی اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں،سرفراز بگٹی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ لاہور…

31 mins ago

ایک عمانی ریال کیلئے اب کتنے پاکستانی روپے ادا کرنے ہونگے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپوں میں عمانی ریال کی قیمت خرید مستحکم ہے اور وہ حضرات جو…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 24 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago