اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ وی پی این سے متعلق ہمارے بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ وی پی این کو کسی نے غیر شرعی یا ناجائز نہیں کہا، ہمارے جاری کردہ بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وی پی این سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کے جاری بیان میں’نہیں‘ نہ لکھنے سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔
چیئرمین سی آئی آئی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق آج اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، سوشل میڈیا خیالات اور اظہار رائے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو توہین مذہب، توہین رسالت، توہین صحابہ و اہل بیت اور فرقہ واریت کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کو انتہا پسندی، دہشت کردی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، ان قواعد کا خیال نہیں رکھا جاتا تو پھر سوشل میڈیا کا استعمال غیر شرعی ہو گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے…
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ لاہور…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپوں میں عمانی ریال کی قیمت خرید مستحکم ہے اور وہ حضرات جو…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 24 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) سرمایہ کاری کے مختلف…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار…