ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے سے تجاوز کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سال 2025 میں بجٹ کا 40فیصد حصہ سود کی مد میں ادائیگیوں میں جانے کی پیشگوئی اور معیشت میں طلب بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے طویل دورانیے کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے سے تجاوز کرگئے۔

رواں سال کے ابتدائی 4ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد 24فیصد بڑھنے، مسلسل تیسرے ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، مسلسل 16ویں ہفتے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ انفلوز بڑھنے جیسے مثبت عوامل کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 8پیسے کی کمی سے 277روپے 87پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 09پیسے کے اضافے سے 278روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر11پیسے کے اضافے سے 278 روپے 99پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Recent Posts

200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے…

17 mins ago

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات قومی یکجہتی اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں،سرفراز بگٹی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ لاہور…

22 mins ago

ایک عمانی ریال کیلئے اب کتنے پاکستانی روپے ادا کرنے ہونگے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپوں میں عمانی ریال کی قیمت خرید مستحکم ہے اور وہ حضرات جو…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 24 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

قومی بچت اسکیم کے شرح منافع کے حوالے سے اہم خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) سرمایہ کاری کے مختلف…

2 hours ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار…

2 hours ago