راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ روز مذاکرات کا پروپوزل لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے عمل کو ابتدائی مرحلے میں حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اسے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات میں مزید پیشرفت کے بعد 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے…
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ لاہور…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپوں میں عمانی ریال کی قیمت خرید مستحکم ہے اور وہ حضرات جو…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 24 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) سرمایہ کاری کے مختلف…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار…