پاکستان

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی احتجاجی کال کا وقت نامناسب ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی 24 نومبر کے احتجاج کی کال کے وقت کو نامناسب قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل احتجاجی کالز کی وجہ سے احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا تحریک انصاف کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی میں مناسب اور موثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *