سیکورٹی فورسز کا پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن

  (قدرت روزنامہ)ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 2 سپاہی اور پولیس کانسٹیبل شہید ہوئے ہیں . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشنز کیے ہیں .

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران ڈبرئی میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں 2 ایف سی سپاہی اور 2 پولیس کانسٹیبل شہید ہوئے . آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے . ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہداء میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ لانس نائیک مدثر اور کراچی کے رہائشی 26 سالہ سپاہی جمشید شامل تھے . . .

متعلقہ خبریں