شاہ رخ خان اپنے بیٹے سے ملاقات کے لئے ممبئی جیل پہنچ گئے

(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے کنگ، شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کرنے کے لئے ممبئی جیل پہنچے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے پھیل رہی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اپنے بیٹے کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد گزشتہ روز اس سے ملاقات کے لئے آرتھر روڈ جیل پہنچے جہاں میڈیا نے انیں گھیر لیا لیکن شاہ رخ نے کسی سے بات نہ کی .

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ آریان خان کی ضمنت کے لئے اب ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دی جائے گی . یاد رہے کہ این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا . این سی بی نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی فلم کی اداکارہ کے ساتھ منشیات کے حوالے سے کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی تھی . میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چیٹ سے ظاہر ہو رہا تھا کہ آریان خان اور اداکارہ کے درمیان منشیات کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی . . .

متعلقہ خبریں