ثناء جاوید نے شیئر کی اپنے نکاح کی کچھ یادگار تصاویر

(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے نکاح کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں جسے دیکھ کر مداح بہت خوش ہیں . اداکارہ ثناء جاوید اور پاکستانی گلوکار عمیر جیسوال کے نکاح کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے جس کی مناسبت سے اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے .

خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جیسوال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پوست بھی شیئر کیا تھا . واضح رہے کہ عمیر جسوال اور ثناء جاوید سے متعلق کئی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بن جائیں گے لیکن اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی . . .

متعلقہ خبریں