سپریم کورٹ آئینی بنچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغوا کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے کوئٹہ سے بچے کے اغوا کا نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئینی بنچ میں ملک بھر سے لاپتہ بچوں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،آئینی بنچ نے آئندہ سماعت پر تمام سیکرٹریز داخلہ اور آئی جیز کو طلب کرلیا،سپریم کورٹ آئینی بنچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغوا کا بھی نوٹس لے لیا، عدالت نے کوئٹہ سے اغوا بچے کی بازیابی پر رپورٹ طلب کرلیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کوئٹہ میں 6دن سے اغوا بچہ نہیں مل رہا، احتجاج سے پورا شہر جام ہو چکا لیکن حکومت کو پرواہ نہیں،کوئٹہ میں سکول کے بچوں نے بھی جلوس نکالا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کیا کسی صوبے میں کوئی ادارہ یا کمیشن ہے جو مغوی بچوں پر کام کررہا ہو۔18ویں ترمیم کے بعد اب صوبوں کے پاس اختیارات ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایک بچے کے اغوا پر پوراشہر بند ہے حکومت کو فکر نہیں۔