وزیراعظم ملک کے نوجوانوں کو ہنر کی طاقت سے آراستہ دیکھنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار

(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے نوجوانوں کو ہنر کی طاقت سے آراستہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں منصوبے کی 3 بنیادی ترجیحات روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت پر بریفنگ دی گئی، لون اسکیم اور ہنرمند پاکستان پروگرام کے اعداد و شمار سے بھی آگاہ کیا۔

یورپی یونین نے کامیاب جوان پروگرام کی شفافیت اور میرٹ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے نوجوانوں کو ہنر کی طاقت سے آراستہ دیکھنا چاہتے ہیں، کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم پاکستان کے دل سے قریب تر ہے۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے مزید کہا کہ مثبت نتائج حاصل کرنے کے لئے یورپی یونین کی تکنیکی معاونت اور رہنمائی مددگار ثابت ہوگی۔

دوسری جانب یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے کہا کہ یورپی یونین ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے میں سرگرمِ عمل ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر کامیاب جوان پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔

سفیر یورپی یونین کا کہنا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو مزید سہولیات سے آراستہ کر سکتے ہیں، باہمی اشتراک کے لئے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیمیں آپس میں مشاورت کریں گی، آئندہ ماہ ملاقات میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

34 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

37 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

39 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago