خیبر پختونخوا

پشاورہائیکورٹ؛ثریا بی بی اور صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 10دسمبر تک توسیع

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر کے پی ثریا بی بی اور صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 10دسمبر تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے پی ثریا بی بی اور صنم جاوید کی درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی،وکیل نےکہا کہ درخواستگزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، صنم جاوید نے کہا کہ میرے خلاف 14مختلف مقدمات درج ہیں،تمام مقدمات میں مجھے ضمانت ملی ہے،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ مقدمات کی تفصیلات کیوں فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت نے ثریا بی بی اور صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 10دسمبر تک توسیع کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *