ایمن سلیم کی ڈراموں میں واپسی، کردار کا نام بتادیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایمن سلیم نے ڈراموں میں واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے نئے کردار کا نام بتادیا ہے . اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا ہے .

اپنی اسٹوری کے ذریعے اداکارہ ایمن سلیم نے بتایا ہے کہ ان کے نئے پراجیکٹ میں وہ بطورعالیہ کردار ادا کرینگی . اسکے علاوہ اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے بھی اپنی اسٹوری شیئر کی ہے . ایمن سلیم نے اپنی اسٹوری میں بتایا ہے کہ وہ حالیہ طور پر ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جو کہ ایک ڈرامہ ہے . علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنے اسٹوری میں اشارہ دیا ہے کہ اس نئے پراجیکٹ میں ان کے ہمراہ پاکستان کے معروف اداکار شہزاد شیخ بھی ہونگے جبکہ اداکارہ حرام مانی کی بھی موجودگی کا بھی اشارہ دیا گیا ہے . واضح رہےکہ رواں سال جولائی میں اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر نے کا اعلان انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے کیا تھا . انہوں نے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مستقبل کے فیصلے سے بھی آگاہ کریں گی . انہوں نے اپنے پہلے ہی ڈرامے میں بے حد مقبولیت کے بعد اچانک اداکاری سے کنارہ کشی کے فیصلے کی اس وقت کوئی وجہ نہیں بتائی تھی . . .

متعلقہ خبریں