ایمن سلیم کی ڈراموں میں واپسی، کردار کا نام بتادیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایمن سلیم نے ڈراموں میں واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے نئے کردار کا نام بتادیا ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا ہے۔

اپنی اسٹوری کے ذریعے اداکارہ ایمن سلیم نے بتایا ہے کہ ان کے نئے پراجیکٹ میں وہ بطورعالیہ کردار ادا کرینگی۔

اسکے علاوہ اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے بھی اپنی اسٹوری شیئر کی ہے۔

ایمن سلیم نے اپنی اسٹوری میں بتایا ہے کہ وہ حالیہ طور پر ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جو کہ ایک ڈرامہ ہے ۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنے اسٹوری میں اشارہ دیا ہے کہ اس نئے پراجیکٹ میں ان کے ہمراہ پاکستان کے معروف اداکار شہزاد شیخ بھی ہونگے جبکہ اداکارہ حرام مانی کی بھی موجودگی کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ رواں سال جولائی میں اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر نے کا اعلان انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے کیا تھا۔

انہوں نے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مستقبل کے فیصلے سے بھی آگاہ کریں گی۔

انہوں نے اپنے پہلے ہی ڈرامے میں بے حد مقبولیت کے بعد اچانک اداکاری سے کنارہ کشی کے فیصلے کی اس وقت کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago