پاکستان
فیصل واوڈا نے عمران خان کے مستقبل کے بارے پریشان کن پیشگوئی کر دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر سینیٹرفیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ رہائی کے بجائے بانی پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھنے جارہی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی امید نہ رکھے بلکہ رہائی کے بجائے ان کی مشکلات مزید بڑھنے جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملنے جانے والےکمپرومائزڈہیں، بس پرفارمنس دے رہے ہیں، اگر پرفارمنس پوری نہ ہوئی تووہ جیل جاسکتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی میں آرمی چیف نے معنی خیزبات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج اورتشدد کا فرق جانتا ہوں آرمی چیف کی یہ بات پنچ لائن ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ جیلیں علی امین گنڈاپور کی مرضی سے کھل رہی ہیں، وہ آجارہے ہیں۔