معیشت / کاروباری دنیا

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،نیاریکارڈ قائم ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کو ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس پہلی بار 97 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔

🔴 CM Punjab Maryam Nawaz Speech | Suthra Punjab Program Launch 🚮 | PTI D-Chowk Protest Reaction



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 1509.68 پوائنٹس یا 1.58 فیصد اضافے سے 97056.13 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزرز، فارماسیوٹیکل اور ریفائنری کے شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ این آر ایل، حیسکول، پی ایس او، ای ایف ای آر ٹی، ایچ بی ایل اور این بی پی سمیت کمپنیوں کے حصص میں مثبت کاروبار ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو ہونے والے سیاسی احتجاج کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی کے باعث یہ خریداری دیکھنے میں آئی ہے ۔حالیہ ہفتوں میں مثبت میکرو اکنامک اشارے اور کلیدی پالیسی شرح میں مزید کمی کے تخمینوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 310 پوائنٹس کی کمی سے 95,546.45 پر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *