پاکستان
وفاقی حکومت کا عوام کو مفت اور سستی الیکٹرانک بائیکس دینے کااعلان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عوام کے لیے 40000 الیکٹرانک بائیکس سبسڈی والے نرخوں پر فراہم کرنے کے علاوہ مفت بائیکس دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال نہ صرف فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مددگار ہوگا بلکہ ملک کے تیل کی درآمدی بل میں بھی نمایاں کمی لائے گا۔
وزیر نے بتایا کہ الیکٹرک دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیوں کے فروغ کے لیے چار ارب روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بینک نرم قرضے بھی فراہم کریں گے۔