فن و ثقافت شوبز

بھارتی اداکارہ نے حضور پاک ﷺ کی شان میں زبردست تقریر کرکے سب کو حیران کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے حضور پاک ﷺ کی شان میں ایسی تقریر کردی کہ ہندو مسلمان سب حیران رہ گئے۔

🔴 CM Punjab Maryam Nawaz Speech | Suthra Punjab Program Launch 🚮 | PTI D-Chowk Protest Reaction



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ حضور پاک ﷺ کی عزت دل میں ہونے کیلئے آپ کس قوم میں پیدا ہوئے وہ ضروری نہیں۔

بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے مسلمان شوہر فہد احمد نے مہاراشٹرا کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ٹکٹ پر حصہ لیا ہے اور آج ریاستی اسمبلی کیلئے پولنگ ہوئی۔

سوارا بھاسکر نے بھی شوہر فہد احمد کی انتخابی مہم چلائی اور اس سلسلے میں وہ ممبئی میں ان کے انتخابی حلقے میں گھر گھر پہنچیں تو کہیں جلسے جلوس اور یلیوں سے خطاب بھی کیا۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے مسلمان شوہر پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے سنا ہے اور طرح طرح کے الزامات مجھ پر لگے ہیں جنہیں قبول کرنے آئی ہوں اور یہ سچ ہے کہ میں ہندو گھر میں پیدا ہوئی تھی اور یہ بھی سچ ہے میں نے ایک مسلمان لڑکے سے شادی کی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mohammed Irfan (@beingmohammedirfan)

ان کا کہنا تھاکہ ’ایک اور سچ بتانا چاہتی ہوں کہ حضور پاک ﷺ کی عزت دل میں ہونے کیلئے آپ کس قوم میں پیدا ہوئے ہیں وہ ضروری نہیں ہے‘۔

 

بالی وڈ اداکارہ نے اپنی تقریر میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے 2023 میں اپنے مسلمان دوست فہد احمد سے شادی کی تھی اور ان دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام رابعہ ہے۔

گزشتہ دنوں سوارا بھاسکر نے شوہر فہد احمد کے ہمراہ معروف عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات کی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *