معیشت / کاروباری دنیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین سٹاک مارکیٹ بن گئی
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین سٹاک مارکیٹ بن گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق 80فیصد ریٹرن کے ساتھ ارجنٹائن کی سٹاک مارکیٹ پہلی بہترین مارکیٹ ہے،پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار 97 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روزٹریڈنگ کے دوران 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100انڈیکس97 ہزار390 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ نے 54 فیصد ریٹرنز کے ساتھ دنیا میں دوسری بہترین سٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔