فن و ثقافت شوبز

ودیا بالن کا فارمولا! کیا مناہل ملک، سومال محسن، امشاء رحمان، چاہت گل اور مسکان چانڈیو نے اپنی ویڈیوز خود اس لئے لیک کروائیں؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ دنوں مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسرز مناہل ملک، سومال محسن، امشاء رحمان، چاہت گل اور مسکان چانڈیو کی نجی اور مبینہ طور پر جنسی نوعیت کی ویڈیوز لیک ہونے کی خبریں زیر بحث ہیں، ان ویڈیوز نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو حیران اور غصے میں مبتلا کردیا ہے جبکہ ان واقعات کے پیچھے ممکنہ مقاصد اور ارادے بھی زیرِ غور ہیں۔

بعض صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیوز ممکنہ طور پر شہرت اور توجہ حاصل کرنے کے لیے خود ان شخصیات نے لیک کروائی ہوں گی۔ کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان ویڈیوز کا پھیلاؤ غیر اخلاقی ہے اور یہ ان خواتین کی نجی زندگی کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

اسی موضوع پر ایک بھارتی فلم “دی ڈرٹی پکچر” 2011 میں ریلیز ہوئی، جس میں معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم کی کہانی ایک خیالی کردار سلک اسمتھا کی زندگی پر مبنی تھی، جو کہ شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنے بولڈ اور متنازعہ انداز کا سہارا لیتی ہے۔

فلم کے ایک اہم موڑ میں دکھایا گیا ہے کہ ہیروئن خود اپنی نجی ویڈیوز اور متنازعہ مواد لیک کرواتی ہے تاکہ خبروں میں رہ سکے اور اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو بحال کرسکے۔ اس کردار کو ایک ایسے معاشرے کی عکاسی کے طور پر پیش کیا گیا جو خواتین کے بولڈ فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے لیکن ان سے منافع بھی کماتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *