پاکستان

شہری ہوشیار! پاکستان کے ان شہروں میں کل سے موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز 22 نومبر سے جزوی طور پر معطل کی جانے والی ہیں، یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج سے پہلے کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل ہو سکتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروسز پر فائروال لگایا جائے گا جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں کمی آئے گی۔

سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ حالات کے مطابق انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بعض مخصوص مقامات پر بغیر اطلاع کے معطل بھی ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *