صوبہ میں مجموعی حالات باقی صوبوں سے بہتر ہیں پنجاب میں کوئی بھی تعیناتی سفارش پر نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےصوبہ میں مجموعی حالات باقی صوبوں سے بہتر ہیں پنجاب میں کوئی بھی تعیناتی سفارش پر نہیں ہوئی، میرٹ کے معاملے پرکسی کی نہیں سنتی احتساب نہ ہونے سے ہرشعبہ زوال پذیر ہے۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 26 ویں نیشنل سیکیورٹی ورک شاپ کے شرکا سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ سیاسی عدم استحکام کام سے ترقی اور خوشحالی کا سفرمتاثر ہوتا ہے حکومتوں کو کام نہیں کرنےدیا جاتا15 کروڑ عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرنے والا ہرکام میری ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ اسموگ کوجلد از جلد کنٹرول کرنا چاہتے ہیں حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہم سب پاکستانی ہیں ہمارا مقصد پاکستانیت کا فروغ ہے پاکستان میں مہنگائی کم اور زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑدیئے، آئی ٹی ایکسپورٹ پڑھ رہی ہیں جس سے غیر ملکی امداد پر انحصار کم ہوتا ہے سر اٹھا کرجی سکیں گے ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کنٹرول کرنا مشکل کام ہے38 فیصد سے 7 فیصد پرآنا بہت بڑا کام ہے مالی وسائل بڑھا کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں پورے پاکستان سے لوگ بہترمستقبل، روزگار، نوکری اور علاج کے لئے پنجاب آتے ہیں 77سال کے بعد وسائل کی بد انتظامی افسوسناک ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ ترقی کے لئے انفراسٹرکچر نہایت ضروری ہے، دبئی کی مثال سامنے ہے جنوبی ایشیا میں شرح خواندگی کم ہونا شرمناک ہےدوسرے صوبوں میں شہید ہونے والے بھی پاکستانی ہیں، دکھ ہوتا ہے دہشتگردی کے خطرات رہتے ہیں امن امان اولین ترجیح ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گندم خریداری نہ کرکے آٹھ سوارب روپے بچائے ہیں سپورٹ پرائس نہیں دینگے، کاشتکار کو کسان کارڈ پرزرعی مداخل ، آلات پر سبسڈی دینگے ساہیوال واقعہ کے بعد تمام اسپتالوں میں آگ بجھانے والے آلات فنکشنل کر دیے گئے ہیں۔