قبل از وقت سردی کیلئے تیار ہو جائیں!گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں، آندھی و ژالہ باری ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ) قبل از وقت سردی کیلئے تیار ہو جائیں، گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں، آندھی و ژالہ باری ہو گی، شدید موسم کے حوالے سے الرٹ جاری، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

جاری رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں جمعہ 22 اکتوبر سے اتوار 24 اکتوبر تک موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ناصرف موسلادھار بارشیں بلکہ آندھی طوفان کیساتھ ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور لاہور کے علاقے بارشوں اور ژالہ باری کے اس سلسلے کی زد میں آئیں گے۔بارشوں کے اس سلسلے کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ کسانوں کو بھی تشویش ناک خبر سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آندھی و ژالہ باری سے فصلوں کی کٹائی والے علاقے بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہاں واضح رہے کہ ملک کے کئی شمالی علاقوں میں موسم سرما کی آمد ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہو چکا۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

2 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

3 hours ago