پنجاب

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے ایک اور مقدمے میں شاہ محمود قریشی و دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو جلاؤ گھیراؤ کے ایک اور مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے برہان معظم ملک جیل ٹرائل میں پیش ہوئے۔عدالت میں تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 نومبر کو مقدمے کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *