فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید199روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی جبکہ1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 235.0روپے سے بڑھ کر237روپے اورقیمت فروخت237.50روپے سے بڑھ کر239روپے پر جا پہنچی . .
کراچی(قدرت روزنامہ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بدترین گرواٹ کا شکار ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ174روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر چکی ہے . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جس سے ڈالر کی قیمت خرید 172.85روپے سے بڑھ کر173.40روپے اور قیمت فروخت172.95روپے سے بڑھ کر173.50روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں90پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے ڈالر کی قیمت خرید 172.80روپے سے بڑھ کر173.80روپے اور قیمت فروخت173.30روپے سے بڑح کر174.20روپے ہو گئی .
متعلقہ خبریں