’’ آپ 15 ووٹوں کا بندوبست کریں باقی ہم دیکھ لیں گے‘‘ پنجاب میں تبدیلی کے لیے مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کو بڑی آفر کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کرمہنگائی اور اس حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے اور نااہل حکمرانوں سے قوم کو نجات دلائیں گے ،ملک میں حکمران کون ہو فیصلہ قوم کو کرنا ہو گا،ہم کسی کے پیچھے نہ چھپیں گے نہ چھپائیں گے،پیپلز پارٹی پندرہ ووٹ کا انتظام کر کے بتائے باقی کا بندوست ہم کر

لیں گے،اداروں کے پرائیڈ کو ختم نہیں کرنا چاہیے ،پولیس کو زیرو کر دیا گیا ہے،توشہ خانہ میں جمع ہونے والے تحائف قیمت ادا کر کے لیے جاتے ہیں ،ہم نے چیزیں قیمت ادا کر کے حاصل کی تھی لیکن انہوںنے تودو نمبری میں مہارت حاصل کی ہے یہ تو تحائف کی تفصیلات بھی نہیںبتاتے ،پیپلز پارٹی پندرہ ووٹ کا انتظام کر کے بتائے باقی کا بندوست ہم کر لیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ پارٹی کو گراس روٹ لیول تک منظم کرنے کی پراگرس لی جائے گی۔پی ڈی ایم کی قیادت کے فیصلے کی روح سے اس نا اہل اور نالائق ٹولے کی جعلی حکومت نے عوام کا جینا مشکل کیا ہے ۔(ن) لیگ دوسری جماعتوں سے مل کر پنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں احتجاج کر رہے ہیں ۔جمعہ کو بعد نماز جمعہ پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے،قوم کو ان حکمرانوں سے نجات دلائیں گے،نااہل حکمرانوںنے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ،شیخ رشید کی بھی اینٹ سے اینٹ بجائیں گے ،اس کو اپنی اوقات میں رہ کر بات کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ ہم تاجروں، نابینا افراد اور لبیک کے احتجاج میں شامل ہوں گیجو لوگ اکیلے اکیلے احتجاج کر رہے ہیں ان سب کے ساتھ رابطہ کر کے منظم احتجاج کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں حکمران کون ہو فیصلہ قوم کو کرنا ہو گا،ہم کسی کے پیچھے نہ چھپیں گے نہ چھپائیں گے ۔نابینا افراد کی بھی بڑی ویلیو ہے ،ہم نے ان کے مطالبات پورے کئے لیکن تحریک انصاف نے کچھ نہیں کیا،ہم کسی نام کے ساتھ نہیں کھڑے۔انہوںنے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ ملک کا وقار ہے ،وہ ملک کے اندر اور باہر ملک کی سکیورٹی کے ذمہ دار ہیں ،ایک عمل پر آپ اگر اختلاف رکھتے ہیں اس پر بات کر سکتے ہیںلیکن فوج کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے ،اداروں کے پرائیڈ کو ختم نہیں کرنا چاہیے ،پولیس کو زیرو کر دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ توشہ خانہ میں جمع ہونے والے تحائف قیمت ادا کر کے لیے جاتے ہیں ،ہم نے چیزیں قیمت ادا کر کے حاصل کی تھی ،انہوں نے دو نمبری میں مہارت حاصل کی ہے ،انہوں نے اپنی جیب سے کبھی خرچ نہیں کیا،انہوں نے کسی کے نام پر گفٹ لے کر خود حاصل کیا ہے ،ہم کہتے ہیں کہ جو گفٹ لیا ہے اس کی تفصیل بتائیں۔انہوںنے کہاجنتر منتر پر میرا کوئی یقین نہیں ہے لیکن حروف پر نام رکھنا بھی مناسب نہیں ہے۔مہنگائی کی ذمہ داری ان کو لینی چاہیے۔پیپلز پارٹی پندرہ ووٹ کا انتظام کر کے بتائے باقی کا بندوست ہم کر لیں گی

Recent Posts

کوہلو میں کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار

کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…

2 mins ago

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

7 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

8 mins ago

مناہل ملک فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبول ہو گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…

12 mins ago

نیشنل پارٹی پر تنقید برائے تعمیر کی تھی مگر سوالوں کا جواب دینے کی بجائے وہ ذاتیات پر اتر آئے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…

14 mins ago

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

28 mins ago