وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، رضا ربانی

(قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وزیر ستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر روسی خودکشی کا کھیل کھیلنا بند کریں، وزیر اعظم ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ کریں۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ غیر یقینی کی صورت حال سے ادارے میں بے عملی پیدا ہوتی ہے، فوجی اداروں میں فوری اور پختہ فیصلے کمانڈ اور کامیابی کا اہم جز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی صورت حال دیکھیں تو بھارتی وزیر پاکستان پر حملے کی دھمکی دے رہے ہیں، بھارتی آبدوز نے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کی، وزیر ستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، افغان صورت حال بھی سامنے ہے۔

رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسی صورت حال میں فوجی کمانڈ کا ڈھانچہ بے یقینی کی صورت حال برداشت نہیں کرسکتا، اس غیر یقینی کی صورت حال کے نتیجے میں کمانڈ کے عہدے رکے ہوئے ہیں، یہ سولین اتھارٹی کا سوال نہیں ہے، کیونکہ موجودہ حکومت نے پہلے ہی سولین اسپیس چھوڑ چکی ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مزید کہا ہے کہ احتساب کی نعرے کے خاتمے کے بعد حکومت سول ملٹری تعلقات کا نیا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Recent Posts

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

1 min ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

10 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

16 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

26 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

55 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

1 hour ago