(قدرت روزنامہ)مکئی کے دانوں میں موجود غذائیت انتہائی صحت بخش قرار دی جاتی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہمکئی کے استعمال سے صحت پر متعدد طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں نظر انداز کرنا بیوقوفی ہو گا۔
مکئی میں موجود وٹامن B1 اور B5 توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کے نئے خلیات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
افادیت:
1۔ مکئی میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ بے شمار امراض سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔
2۔ اس میں موجود فائبر جسم کی توانائی بحال کرتا، کولیسٹرول لیول کی سطح متوازن بناتا اور نظامِ ہاضمہ کی کارکردگی درست رکھتا ہے جس کے نتیجے میں قبض کی شکایت سے نجات ممکن ہوتی ہے۔
3۔ مکئی صحت کیلئے کئی فوائد رکھتی ہے اس میں متعدد وٹامنز ہوتے ہیں، یہ جسم کو ضروری معدنیات جیسے زنک، میگنیشیم، تانبا، آئرن اورمینگیج بھی مہیا کرتی ہے۔
4 ۔ جن افراد کو ذیابیطس یا بلڈ پریشر کامسئلہ ہوانہیں مکئی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔
5۔ ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لیے بھی پاپ کارن ایک بہترین آپشن ہے کیونکہ یہ فائبر اور منرلز سے بھرپور بہترین غذا ہے جس کے استعمال سے تادیر بھوک محسوس نہیں ہوتی۔
استعمال:
مکئی کو کارن سوپ، سلاد، سالن اور دیگر غذاؤں میں پکا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مکئی کو گرمیوں میں براہِ راست بھون کر بھی بطور اسنیک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…