پٹرول کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پٹرول کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔
24 نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کے مطالبے کے بعدقیمتیں 45 روپے فی لیٹر تک بڑھ جائیں گی، آئی ایم ایف نے پاکستان کی پٹرولیم مصنوعات پر 1-2 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 18 فیصد کی شرح وصول کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، حکومت نے فی الحال آئی ایم ایف کے اس مطالبےپرعمل درآمد سے گریز کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے خوراک جیسی ضروری اشیا پر 15 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی ہے، تاہم وفاقی حکومت نے ابھی تک اس موضوع پر زیادہ توجہ نہیں دی ہے،دوسری جانب، حکومت پٹرولیم لیوی میں 45 روپے فی لیٹر سے 60 روپے تک کی کمی پر غور کر رہی ہے، جبکہ اس کے مساوی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی بھی بات کی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے اس ایڈجسٹمنٹ پر اعتراض نہیں کیا ہے بشرطیکہ یہ متفقہ محصولاتی اہداف کو یقینی بنائے