(قدرت روزنامہ)سردیاں ہو یا گرمیاں ہر موسم میں انسان کو اپنی جلد کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے ورنہ جلد مرجھانے لگتی ہے اور وقت سے پہلے اس کی رونق ختم ہوجاتی ہے۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ موسم بدل رہا ہے جس کی وجہ سے جلد بھی خشک ہوجاتی ہے تو ایسے میں اپنی جلد کا خاص خیال رکھیں۔
1۔ موسم سرما میں مرجھائی ہوئی جلد کو ترو تازہ بنانے کے لیے تھوڑا سا زیتون کا تیل اور کافی کے بیجوں کا پاؤڈر لےکر پیسٹ بنالیں اور اس کا مساج کریں، اس سے نہ صرف مرجھائی ہوئی جلد نکھر جائے گی بلکہ جلد میں قدرتی نمی بھی بحال رہے گی۔
2۔ جِلد کی نمی کو برقرار رکھنے کا سب سے اچھا طریقہ یہی ہے کہ وقفے وقفے سے جِلد پر کسی اچھے موائسچرائزر یا لوشن کا استعمال کیا جائے۔
3۔ موسمِ سرما میں جسم اور جِلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے پانی زیادہ سے زیادہ پینے سے جِلد کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اور چہرہ بھی تروتازہ نظر آتا ہے۔
4۔ سردیوں میں خشک جِلد سے بچنے کے لیے اپنے چہرے پر بادام کا تیل، زیتون کا تیل، دہی اور ایلوویرا جیسی اشیاء سے ماسک تیار کر کے لگانے سے جِلد کی نمی برقرار رہتی ہے۔
5۔ سردیوں میں جِلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے نیم گرم پانی کا استعمال معاون ثابت ہوتا ہے اور یہ جِلد کو خشکی اور الرجی سے بھی بچاتا ہے۔
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…