آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی ضمانت منظور

(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

عدالت عظمیٰ نے خورشید شاہ کی ضمانت 1کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

دورانِ سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ خورشید شاہ کو نیب نے اور کتناحراست میں رکھنا ہے، 2 سال تو ہوچکے، ریفرنس2005 کی ٹرانزیکشنز پر بنایا گیا،تب خورشید شاہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے، جب میرٹس پر فیصلہ ہورہا ہے تو ہارڈ شپ کی کیا ضرورت ہے؟

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کی اجازت سے کیس میں تاخیر پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دو سال سےخورشید شاہ اسپتال میں ہیں، اپنی نجی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جس اسپتال میں خورشید شاہ ہیں وہاں پبلک کو جانا منع ہے، خورشید شاہ صرف دو ماہ کے لیے جیل گئے۔

پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ نے40بار بیرون ممالک کا سفر کیا اور خاندان والوں نے بھی 100بار دورے کیے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ خورشید شاہ نے خود ظاہر کیا تھا ان کے خاندان کے پاس37کروڑ کیش میں ہے، کیانیب کے پاس صرف یہی ایک ثبوت ہےکہ خورشید شاہ 40بار بیرون ملک گئے۔

بعد ازاں جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خور شید شاہ کو جیل میں مستقل نہ رکھا جائے۔

دورانِ سماعت نیب نے استدعا کی خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھا جائے جس پر عدالت نے ان کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

 

خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کو مسترد کیا تھا جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف اور پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 18 ستمبر 2019 کو اسلام آباد میں گرفتار کیا تھا۔

 

نیب کی جانب سے خورشید شاہ، ان کے دو بیٹوں، دونوں بیگمات اور داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ سمیت 18 افراد پر ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Recent Posts

خضدار جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…

2 mins ago

منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف…

3 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جاری، عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت…

7 mins ago

کوہلو میں کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار

کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…

9 mins ago

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

14 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

15 mins ago