اس مرتبہ عید پر بادل خوب برسیں گے

لاہور (قدرت روزنامہ) اس مرتبہ عید پر بادل خوب برسیں گے، عید الاضحیٰ سے قبل عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، عید کے تینوں روز بارش ہونے کی پیشن گوئی۔ واضح رہے کہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو محکمہ موسمیات کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں محکمہ موسمیات و دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
ماہ ذی الحج کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔مزکری رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمیں مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا جب کہ بعض علاقوں میں ابرآلود رہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے عیدالاضحی کا چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا پاکستان میں عید 21 جولائی بروز بدھ کو ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر 12 جولائی کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 13 گھنٹے 22 منٹ تھی، چاند نظر آنے کے امکانات کم تھے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ چاند نظر آنے کا وقت 7 بجکر 12منٹ سے 7بجکر 46 منٹ تک تھا۔ یاد رہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ 20 جولائی کو منائی جائے گی، جبکہ پاکستان سمیت کچھ ایشیائی ممالک میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہوگی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago