متحدہ عرب امارات کے باؤلر نے ایسی گیند کروا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فاسٹ باؤلر حضرت بلال کی متنازع نوبال پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔
نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق ابوظہبی میں جاری ٹی10 لیگ میں یو اے ای کے مقامی باؤلر حضرت بلال نے سامپ آرمی کی جانب سے نیویارک اسٹرائیکر کے خلاف نو بال کی، جس نے 2010 میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عامر کی یاد کو تازہ کردیا۔
فرنٹ فٹ کریز سے کافی آگے کی جانے والی نو بال پر کمنیٹیر بھی حیران رہ گئے۔ اس نوبال کے نتیجے میں ملنےوالی فری ہٹ پر چھکا بھی لگا۔ بلال کی اس نوبال کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے محمد عامر سے بڑی نوبال قرار دےکر مختلف شکوک کا اظہار کرکے تبصرہ بھی کیا۔
فاسٹ باؤلر کی جانب سے ہوئی نوبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے فاسٹ باؤلر حضرت بلال 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیل چکے ہیں۔