ان فارم حیدر علی کو کھلانے کے امکانات کم ہیں . ٹیم انتظامیہ کا سینئر اور تجربہ کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا پلان ہے . دونوں وارم اپ میچز میں بھارت کے خلاف میچ کے مجوزہ کمبی نیشن کو ہی کھلایا گیا . فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف کھیل سکتا ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کریں گے . فخر زمان کو ون ڈائون پر موقع دیا جائے گا . محمد حفیظ، شعیب ملک جیسے تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹنگ کوسہارا دیں گے . آصف علی پاور ہٹر کے طور پر کھیلیں گے . انہیں ماردھاڑ کا ٹاسک دیا گیا ہے . اسپنرز عماد وسیم اور شاداب خان بیٹنگ میں بھی جارحانہ کردار ادا کرسکتے ہیں . فاسٹ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رئوف نمایاں ہیں . محمد وسیم جونیئر کو بھارت کے خلاف نہ کھلانے پر اتفاق ہوا ہے . دبئی میں ہونے والے میچ میں ٹاس کا کردار اہم ہوگاکیوں کہ رات کے وقت اوس گرے گی اس لئے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بولنگ کو ترجیح دے سکتی ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) امکان ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں پاکستان ٹیم چھ بیٹسمینوں، دو اسپنرز اور تین فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اترے گی .
محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی ضرورت پڑنے پر بولنگ کرسکتے ہیں .
متعلقہ خبریں