ایک اور یو ٹرن ٗ نتھیا گلی میں گورنر و وزیراعلیٰ ہاؤسز عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ واپس

پشاور (قدرت روزنامہ) نتھیا گلی میں گورنر ہاؤس اور وزیراعلی ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نتھیا گلی میں گورنر اور وزیراعلی ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نتھیا گلی میں صوبے کے ان دونوں بڑے گھروں کے لیے کرایہ بھی مقرر کیا گیا تھا، سرکاری رہائش گاہوں کے لیے اتنے کرائے مقرر کیے گئے تھے جو عوام کی پہنچ سے دور رہے، گورنر ہاؤس کا ایک دن کا کرایہ 40 ہزار روپے، وزیراعلی ہاؤس کا کرایہ 24 ہزار، اسپیکر ہاؤس 14 ہزار

جب کہ پولیس ریسٹ ہاؤس کا یومیہ کرایہ 12 ہزار روپے کرایہ مقرر کیا گیا تھا لیکن دو سال قبل ہونے والے فیصلے پر عمل درآمد کیے بغیر واپس لے لیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلی اور گورنر ہاؤسز کو نجی تحویل میں نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سرکاری مہمانوں کو قراردیا جارہا ہے، حکومت کا موقف ہے کہ سرکاری مہمانوں کے لیے ان دو بڑے گھروں کی ضرورت ہے، اس لئے دونوں بڑے گھر سرکاری تحویل میں ہی رہیں گے، دوسری جانب سپیکر ہاؤس کو بھی بچانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

Recent Posts

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جاری، عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت…

2 mins ago

کوہلو میں کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار

کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…

4 mins ago

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

9 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

10 mins ago

مناہل ملک فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبول ہو گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…

14 mins ago

نیشنل پارٹی پر تنقید برائے تعمیر کی تھی مگر سوالوں کا جواب دینے کی بجائے وہ ذاتیات پر اتر آئے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…

17 mins ago