اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔ریاستی وزرا کے اختلاف کے باعث وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔آزادکشمیر کابینہ کا اجلاس آج جمعرات کومظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینئروزیرسمیت چھ وزرا اور دو مشیروں نیشرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرنے والوں میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس،وزیر خرانہ ماجد خان، وزیر خوراک علی خان شانی،وزیر جنگلات اکمل سرگالہ، وزیر زراعت میر اکبر، وزیر سماجی بہبودشاہدہ صغیراور مشیر اکبر ابراہیم شامل ہیں۔آزاد کشمیر میں
عبدالقیوم نیازی کی حکومت بننے کے بعد تین ماہ میں ایک بھی کابینہ کا ایسا اجلاس نہیں ہو سکا جس میں تمام وزرا شریک ہوئے ہوں ۔کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والے وزرا کو سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کی حمایت بھی حاصل ہے۔ وزیر خزانہ ماجد خان کی کابینہ اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سے حکومت سے ریاست کو ملنے والے فنڈز کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…